راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے )چک بیلی خان روڈ پر راولپنڈی رنگ روڈ پل کے نیچے کھڑا پانی مبینہ طور پر ڈینگی پھیلانے کا سبب بن سکتا ہے ، اہل علاقہ کے مطابق پل کے نیچے سے راولپنڈی آنے اور واپس جانے والی ٹریفک کو ایک طرف سے ہی گزارا جا رہا ہے جبکہ چک بیلی خان کی طرف سے روات راولپنڈی کو آنے والی سائیڈ پر پل کے نیچے بہت زیادہ پانی جمع ہے جو ڈینگی کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتا ہے ، اہل علاقہ نے پل کے نیچے کی ایک سائیڈ سے کیچڑ ہٹانے اور کچھ حصے پر بجری پھینکنے پر آر ڈی اے سمیت پراجیکٹ سے متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن جن کے پاس ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کا بھی چارج ہے کی توجہ اس اہم مسئلہ کی طرف دلاتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں سے پانی کے نکاسی کیلئے ہدایات جاری کی جائیں۔