راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 14موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،19موبائل فونز،11بکریوں ،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں 3نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر5موبائل اور25ہزار روپے ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ گلشن صحت سوسائٹی میں طاہر عباس کے دفتر سے2موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر2لاکھ 10ہزار روپے،2موبائل اور شناختی کارڈ وغیرہ ،تھانہ روات کے علاقہ ماڑ ی جبر میں2نامعلوم ملزمان صغیر سے53ہزار روپے چھین کرفرار ہوگئے ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ الہ آباد میں خرم اختر بیگ کے گھرسے طلائی زیورات مالیتی 15لاکھ روپے اوربیس ہزار روپے نقدی ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ سرور روڈ پرنجابت اللہ خان کے مکان سے بجلی کی تاریں مالیتی 24لاکھ روپے ، نجی فیز8میں فرحان کے گھرسے سامان مالیتی 6لاکھ روپے ،پاسپورٹ ،150کلوچاول ،تھانہ چونترہ کے علاقہ ادھوال میں اشرف کی 11بکریاں چوری کرلی گئیں ۔ ادھرہائی الرٹ سیکیورٹی کم ہوتے ہی جرائم پیشہ عناصر متحرک ہو گئے ، شہر اقتدار میں ایک کار ، 2 موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے ،اسلحہ کی نوک پر موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی۔ تھانہ سنگجانی پولیس نے کار چوری جبکہ تھانہ آبپارہ اور تھانہ شالیمار میں موٹر سائیکل چوری کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔