کراچی (افضل ندیم ڈوگر)مشرق وسطی کی فضائی حدود مسلسل بند، اماراتی ایئرپورٹس پر ہلچل شروع، یو اے ای سے 30ہزار افراد کے انخلاء کیلئے دبئی ابوظہبی شارجہ سے 400 پروازیں چلا دی گئیں ، فلائٹ شیڈول جنگ کے 6 دن میں پاکستان کی 1000 مشرق وسطی کی 23900 پروازیں منسوخ۔ تفصیلات کے مطابق ایران امریکہ اور اسرائیل کے مابین جاری جنگ کے باعث 8 ملکوں فضائی حدود مسلسل بند اور فلائٹ شیڈول شدید متاثر ہے۔ 6 دن میں پاکستان سے 1 ہزار جبکہ مشرق وسطی کی مجموعی طور پر 23900 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔ کراچی ایئرپورٹ سے 33 لاہور سے 22 ملتان 30 پشاور 14 سیالکوٹ 10 ملتان 10 فیصل اباد چار کوئیٹہ دو پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ 12 پروازیں اپریٹ کی گئیں۔ امارات میں 30 ہزار سے زائد مسافروں کے فوری انخلاء کا ٹارگٹ پورا کرتے ہوئے ایئرپورٹس پر ہلچل دیکھی جارہی ہے۔ دبئی ابوظہبی شارجہ راس الخیمہ ایئرپورٹس سے جمعرات کو لگ بھگ 400 پروازیں آپریٹ کی گئی جن میں درجن بھر پروازیں پاکستان کیلئے بھی تھیں۔