کراچی (نیوز ڈیسک) اماراتی حکام کا ایران کے اربوں ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے پر غور، اقدام تہران کی عالمی تجارت اور غیر ملکی کرنسی تک رسائی کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار، وال اسٹریت جرنل رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات ایران کے اربوں ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کے امکان پر غور کر رہا ہے تاکہ حالیہ حملوں کے بعد تہران پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔