ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب ویمن پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے قیام پر حکومت پنجاب نے جامعات کے طلبہ کیلئے لوگو ڈیزائن کا تخلیقی مقابلہ منعقد کیا، جس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کے لیے تعریفی اسناد اور 15 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا،اس مقابلے میں زکریا یونیورسٹی کی ایم فل طالبہ نتاشہ شفیق نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی،انہیں وائس چانسلر کی جانب سے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دیا گیا۔