کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی اور فتنہ الہندوستان کے خاتمے کے لئے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کو متحد ہوکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا بلوچستان میں قیام امن کے لیے سیکورٹی اداروں کی کوششوں اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں بلوچستان کی محرومیوں کاازالہ ہو گا تو بھارتی سازشیں دم توڑ جائیں گی صیہونیت اور ہندوتوا دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہیں ایران کے خلاف جارحیت کی مذمت کرتے ہیں مسئلے کاسفارتی حل تلاش کرنے کے لئے پاکستان، سعودیہ، ترکیہ کو اپنا کردار ادا کرناہو گا یہ باتیں انہوں نے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہیں تقریب سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات تابش قیوم اور بلوچستان کے صدر حافظ محمد ادریس نےبھی خطاب کیاخالد مسعود سندھو، تابش قیوم، حافظ محمد ادریس نے کہا کہ قیام پاکستان کے وقت بلوچ قوم نے قربانیاں دی تھیں بلوچستان کے باسی ہمیشہ محب وطن رہے ہیں پاکستان کا ازلی دشمن بھارت بلوچ عوام کا نام استعمال کر کے اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔