• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تازہ حملے، ریاض دمام کی 436 پروازیں متاثر، مشرق وسطیٰ کی 34420 منسوخ

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) تازہ حملے، ریاض دمام کی 436پروازیں متاثر، مشرق وسطی کی 34420 منسوخ ہوچکی ہیں، مشرق وسطی کے 10ملکوں کا فلائٹ آپریشن 9 دن سے مسلسل شدید متاثر ہے۔ اتوار کو تازہ حملوں میں سعودی دار الحکومت ریاض اور دمام کی 436 پروازیں بھی متاثر ہوئیں جبکہ 32 کو متبادل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔ مشرق وسطی کی 9 دن میں منسوخ پروازوں کی تعداد 34420 ہوگئی ہے جن میں پاکستان کی 1400 پروازیں شامل ہیں۔ کراچی لاہور اسلام اباد پشاور سیالکوٹ ملتان اور کوئٹہ سے اتوار کو مشرق وسطی کے مختلف شہروں کی 88 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ 57 آپریٹ کی گئیں۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب تازہ حملوں سے سعودی فضائی حدود کچھ دیر متاثر رہی۔ ریاض کی 28 اور دمام کی 4 پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس پر اتارا گیا۔ 300پروازیں منسوخ یا پروازیں اپریٹ نہیں کی جا سکیں۔ دمام ایئرپورٹ کی 216 پروازوں میں سے 136منسوخ یا نان آپریشنل رہیں۔ ابوظہبی کی 480 پروازوں میں سے 80 پروازیں اپریٹ کی جا سکیں۔ دبئی کی 1150 پروازوں میں سے 480 اپریٹ کی گئیں 670 منسوخ یا نان اپریشنل رہیں۔ شارجہ کی 276 پروازوں میں سے 50 اپریٹ کی جاسکیں 226 نان اپریشنل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید