• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PIA کے کامیاب بولی دہندہ کنسورشیم میں فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی شمولیت کی توثیق

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)نجکاری سے متعلق کابینہ کمیٹی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کے کامیاب بولی دہندہ عارف حبیب کارپوریشن کی سربراہی میں بننے والے کنسورشیم میں فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کی شمولیت کی توثیق کر دی، کمیٹی کا یہ فیصلہ حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو ارسال کیا جائے گا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بدھ کو نجکاری سے متعلق کابینہ کمیٹی (سی سی او پی) کے اجلاس کی صدارت کی ،کمیٹی نے تفصیلی غور کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کے کامیاب بولی دہندہ عارف حبیب کارپوریشن کی سربراہی میں بننے والے کنسورشیم میں فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کی شمولیت کی توثیق کر دی۔

اہم خبریں سے مزید