کراچی (نیوز ڈیسک)ایران نے نیتن یاہو پرمذاکراتی عمل سبوتاژ کرنے کا الزام لگا دیا ۔ اسرائیلی وزیر اعظم کی مداخلت اور خطے میں بڑھتی کشیدگی وہ اہم عوامل تھے جنہوں نے پیش رفت کو ناکام بنا دیا۔ آبنائے ہرمز پر کنٹرول اور ممکنہ امریکی ناکہ بندی خدشات نے صورتحال کو مزید حساس بنا دیا ہے۔ترک اخبار کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا نے جنگ کے بجائے سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کرنے کے بجائے اسرائیلی مؤقف کو ترجیح دی، جبکہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ امریکی وفد اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔