• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے 69 فیصد عوام کا وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت پر اظہار اطمینان

لاہور(خصوصی نمائندہ)پنجاب کے 69 فیصد عوام کا وزیراعلی مریم نواز کی قیادت پر اظہار اطمینان، 32فیصد نے کارکردگی کو”آؤٹ سٹینڈنگ“ 31فیصد نے ”گڈ“قرار دیا،نوجوانوں کی اکثریت بھی وزیراعلیٰ مریم کی مداح ، ستھرا پنجاب پروگرام 33 فیصد کیساتھ سرفہر ست،پنجاب کی ترقی درست سمت میں پیشرفت،پنجاب کے 69فیصد عوام کا وزیراعلی مریم نواز کی قیادت پر اظہار اطمینان۔انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی دو سالہ کارکردگی پر مبنی سروے رپورٹ جاری کی ہے۔ رائے عامہ سروے رپورٹ کے مطابق 69فیصد افراد نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی قیادت پر اطمینان کا اظہار کیا اورپنجاب کی ترقی کو درست سمت میں پیشرفت قرار دے دیا۔ عوامی سروے میں 32فیصد افراد نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کارکردگی کو”آؤٹ سٹینڈنگ“ جبکہ31فیصد افرادنے ”گڈ“قرار دیا۔
اہم خبریں سے مزید