کراچی( رپورٹ/ اخترعلی اختر )بڑی عید پر فلمی ہیروئنوں کے مابین سخت مقابلے متوقع۔ فلم سائیکو میں میرا زندگی کے یادگار کردار میں جلوہ گر ہونگی ،دیگر فلموں میں مایا علی، مہوش حیات رنگ جمائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے نیا سال خوش آئند ثابت ہوا۔شان شاہد کی فلم بلھا نے رنگ جمایا، تو ماہرہ خان اور فہد مصطفی کی فلم بھی پسند کیا گئی۔عیدالفطر کے بعد اب بڑی عید پر پاکستانی فلموں کے مابین سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔کئی سپر ہٹ فلموں کی ہیروئن میرا، طیفا ان ٹربل کی ہیروئن مایا علی اور لوڈ ویڈنگ کی ہیروئن مہوش حیات میں سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔