اسلام آباد(این این آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کیخلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے فیصلہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم حاضری پر کیا جس کے بعد عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔