اسلام آباد (اسرار خان) پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات فروری میں 7.2 فیصد گرکر 1.3ارب ڈالر رہ گئی، نیٹ ویئر، بیڈ ویئر اور تولیوں کی برآمدات میں نمایاں کمی؛ چاول کی برآمدات میں 35 فیصد کی بڑی گراوٹ ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، فروری 2026میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات گر کر 1.3 ارب ڈالر رہ گئیں، جو کہ گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 7.2 فیصد اور جنوری کے مقابلے میں 24.6 فیصد کی بڑی کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق برآمدات میں یہ کمی تقریباً تمام بڑی مصنوعات کے زمروں میں دیکھی گئی ہے۔