• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس کو اسرائیل نے قائم کیا تھا، معروف امریکی صحافی کا دعویٰ

کراچی( رفیق مانگٹ)معروف امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ایک متنازع دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کو اسرائیل نے قائم کیا تھا اور اسے فنڈز فراہم کیے گئے۔یہ پالیسی فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کے مقابلے میں توازن قائم کرنے کے لیے اپنائی گئی تھی، پیئرز مورگن کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کارلسن نے کہا کہ یہ کوئی سازشی نظریہ نہیں بلکہ ایک تصدیق شدہ حقیقت ہے۔انٹرویو کے دوران مارچ 2026 کے اس کلپ میں کارلسن نے کہا، "حماس کو اسرائیل نے قائم کیا تھا۔ یہ کوئی متنازع بیان نہیں ہے۔ یہ موجودہ اسرائیلی وزیراعظم کی تصدیق کردہ حقیقت ہے کہ انہوں نے پیسے لیے اور حماس کو دے دیے۔

اہم خبریں سے مزید