لاہور (کرائم رپورٹر سے) عید قریب آتے ہی شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق غازی آباد میں گوہر علی سے 3 لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون، گرین ٹاؤن میں محمد لطیف سے 3 لاکھ 40 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، مانگا منڈی میں محمد سیف سے 3 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون، سبزہ زار میں فیضان احمد سے 2 لاکھ 80 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ لوئر مال کے علاقے میں احمد نثار سے 2 لاکھ 60 ہزار روپے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا، ادھر نواب ٹاؤن میں ارشد محمود اور گلشن راوی میں کامران اشرف کی گاڑیاں چوری ہو گئیں جبکہ نولکھا میں عدنان علی، سول لائنز میں زاہد حسین اور ٹبی سٹی میں ساجد علی کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔