• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی بھی جگہ پتنگ بازی ہرگز قابل برداشت نہیں، آئی جی

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)آئی جی پنجاب عبدالکریم نے صوبہ بھر میں پتنگ بازی کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی جگہ پتنگ بازی ہرگز قابل برداشت نہیں ہوگی اور اس خونی کھیل میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی میں ملوث افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا جبکہ انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈرونز، سیف سٹی کیمروں اور دوربینوں کی مدد سے پتنگ بازی میں ملوث افراد کی مانیٹرنگ کی جائے۔آئی جی پنجاب نے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ انسداد پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور دھاتی ڈور اور پتنگوں کے آن لائن کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے۔
لاہور سے مزید