• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاحت کے فروغ چیوڑہ بیس پر جدید اور خوبصورت ریزورٹ قائم

لاہور (خبرنگار )ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی) نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے کوٹلی ستیاں کے دلکش مقام چیوڑہ بیس پر ایک جدید اور خوبصورت ریزورٹ قائم کیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو معیاری رہائش، جدید سہولیات اور فطرت کے قریب ایک منفرد اور پُرسکون قیام کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔ نئے قائم کیے گئے اس ریزورٹ میں مجموعی طور پر سات پوڈز اور چار ٹری ہاؤسز تعمیر کیے گئے ہیں، جو قدرتی ماحول میں سیاحوں کو منفرد اور پُرسکون قیام کا تجربہ فراہم کریں گے۔ ان رہائشی یونٹس کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ سیاح آرام دہ اور خوشگوار ماحول میں اپنی قیام گاہ سے لطف اندوز ہو سکیں۔
لاہور سے مزید