راولپنڈی (صباح نیوز) پاک افواج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف فیصلہ کن جوابی کارروائیوں کے دور ان کرم سیکٹرمیں پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر متعدد پوسٹیں تباہ کر دیں۔ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے دوران متعدد خارجی ہلاک جبکہ باقی فرار ہوگئے۔قبل ازیں سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے باجوڑ سیکٹر میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹوں کو مکمل تباہ کر دیا۔