• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان کشیدگی کم کرانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، چین کا اعلان، خصوصی نمائندے کا  ثالثی مشن

کراچی (نیوز ڈیسک) چین نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھاچینی خصوصی ایلچی نے ایک ہفتہ دونوں میں ثالثی کی، موجودہ صورتحال میں ضروری ہے جلد از جلد مذاکرات کی میز پر آیا جائے، استحکام نہ صرف افغانستان و پاکستان بلکہ پورے خطے کیلئے انتہائی اہم ، بیجنگ ثالثی کیلئے سرگرم ، سفارتی رابطے جاری رکھے ہوئے ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔ اس کے افغانستان کے لیے خصوصی ایلچی یوے شیاویونگ نے 7سے 14مارچ کے درمیان افغانستان اور پاکستان کا دورہ کر کے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے سفارتی ثالثی کی اور فوری جنگ بندی پر زور دیا۔

اہم خبریں سے مزید