اسلام آباد( رانا غلام قادر)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے عید پر بڑا اعلان،عید سے پہلے تنخواہ کی ادائیگی کا فیصلہ ،وفاقی محکموں کو وزیرِ اعظم کی ہدایات موصول ہو گئیں ۔تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ کی ادائیگی کا فیصلہ کیاگیا ۔وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وفاقی سرکاری ملازمین کو عید الفطر 2026 کی چھٹیوں سے پہلے تنخواہ کی ادائیگی کر دی جائے گی۔