• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرون حملہ، دبئی کا سنبھلتا فلائٹ آپریشن درہم برہم، 700 پروازیں متاثر

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) دبئی ایئرپورٹ پر گزشتہ رات حملے کے بعد دبئی آنے جانے کی لگ بھگ 700 پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ جن میں سے 65 پروازوں کو مختلف ایئرپورٹس پر لینڈ کرایا گیا۔ کافی پروازیں دبئی کے المکتوم ایئرپورٹ یا مسقط ایئرپورٹ پر اتاری گئیں جبکہ زیادہ تر کو ان کی روانگی کے اسٹیشنز پر واپس موڑا گیا۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق دبئی ایئرپورٹ کی روانگی کی 300 پروازوں میں غیر معمولی تاخیر ہوئی جبکہ آمد کی پروازوں کو 12 گھنٹے سے زائد تک کی تاخیر ہوئی۔ رات گئے دبئی سے روانگی میں اوسط تاخیر 200 منٹ رپورٹ ہوئی۔ اسلام آباد دبئی کی پرواز پی ایف 784 کو کراچی، لاہور دبئی ای کے 623 کو واپس لاہور اور سیالکوٹ دبئی میں ای کے 619 کو واپس سیالکوٹ موڑا گیا۔ کراچی لاہور سے دبئی کی 7، اسلام آباد 5، سیالکوٹ 3 ملتان کی 2 پروازیں آپریٹ کی گئیں جبکہ کراچی لاہور اسلام آباد سے 8، 8 پشاور فیصل آباد 4، 4 ملتان 6 کوئٹہ 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

اہم خبریں سے مزید