کراچی (افضل ندیم ڈوگر )مشرق وسطی جنگ کو 17دن گزر گئے ہیں اس دوران دنیا بھر سے مشرق وسطی کے ممالک کی 58ہزار پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جن میں پاکستان کی منسوخ 2000 پروازیں بھی شامل ہیں۔ کراچی لاہور اسلام اباد پشاور سیالکوٹ فیصل اباد ملتان کوئٹہ سے پیر کو مجموعی طور پر 100 پروازیں منسوخ یا نان آپریشنل رہیں جبکہ 160 پروازیں اپریٹ کی گئیں۔ 27 فروری تک کے فلائٹ شیڈول کے مطابق ایران، امارات، سعودی عرب، کویت، دوحہ، بحرین، عراق، لبنان، شام، اردن اور اسرائیل کی یومیہ 3 ہزار سے زائد پروازیں نان اپریشنل رپورٹ ہو رہی ہیں۔ مجموعی تعداد 58 ہزار سے زائد بتائی جا رہی ہے۔