• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاریجانی اور رضا سلیمانی کی شہادت، ایرانی قیادت کو شدید نقصان

نیو یارک (تجزیہ :عظیم ایم میاں) اسرائیل نےکہاہے کہ ایران کے سیکورٹی چیف علی اردشیر لاریجانی اور ایران کی خفیہ ملیشیاء کے سربراہ غلام رضا سلیمانی کو قتل کردیا گیا ہے۔ اگر یہ دعویٰ درست ہے تو ایران کی موجودہ لیڈر شپ کے ڈھانچہ کے لیے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے بعد سب سے بڑا نقصان ہے۔ ٹرمپ کی مشکلات میں اضافہ اور عوامی مقبولیت میں کمی ہوئی جبکہ جوکینٹ کے استعفیٰ پر بھی تنقید کا سامنا ہے۔ علی لاریجانی آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت کے دور میں بھی مغربی طاقتوں سے مذاکرات ، پالیسی اور سیکورٹی معاملات کے لئے خاموش لیکن متحرک او ر موثر قائد تھے، اسی طرح غلام رضا سلیمانی ایرانی ملیشیاء کے قائد کے طور پر ایران کے موجودہ حکومتی نظام میں انتہائی اہم عہدیدار تھے ۔

اہم خبریں سے مزید