کراچی (اسٹاف رپورٹر)14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کیلئے حکومت اور پی او اے ایک پیج پر نظر آرہے ہیں، حکومتی حکام اولمپکس آفیشلزکے ساتھ مسلسل رابطے میںہیں۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پی او اے اور کھیلوں کی فیڈریشنوں کو تیاری کی ہدایت کردی ہے۔گیمز کیلئے اسلام آباد میں مرکزی سکریٹریٹ قائم کیا جائے گا، اسلام آباد 23 کھیلوں کی میزبانی کرے گا۔ مجموعی طور پر 28 گیمز ہوں گے۔ کر کٹ میں مرد اور خواتین دونوں کے مقابلے ہوں گے۔ ہاکی ، بلیئرڈ اسنوکر ، بیچ والی بال میں صرف مرد کھلاڑی آمنے سامنے ہوں گے۔ مقابلے لاہور ، سیالکوٹ میں بھی ہوں گے۔ 28 گیمز میں ایتھلیٹکس، تیراکی ، تیر اندازی، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، باکسنگ، کرکٹ، فٹبال ، گالف، جوڈو ،کبڈی، کراٹے ، روئنگ، رگبی ، شوٹنگ، اسکواش ، ٹیبل ٹینس ، تائیکوانڈو ، ٹینس، ٹرائیتھلون، والی بال، ویٹ لفٹنگ، کشتی ، ووشو میں (مرد اور خواتین) کے ایونٹس ہوں گے،گیمز کے لئےاگلے سال 23 سے31 مارچ تک کی تاریخ دی گئی ہے۔