لندن (جنگ نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم رواں سال آسٹریلیا کے دورے میں تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ کپتان ہیری بروک کی قیادت میں انگلش ٹیم اپنے وائٹ بال ٹور کا آغاز پرتھ میں کرے گی، جہاں پہلا ون ڈے 13 نومبر کو کھیلا جائے گا، جبکہ دیگر میچز ایڈیلیڈ اور ہوبارٹ میں ہوں گے۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 21 نومبر کو میلبرن سے ہوگا، جبکہ گولڈ کوسٹ، برسبین، سڈنی اور کینبرا بھی میچز کی میزبانی کریں گے۔ سیریز کا آخری مقابلہ 2 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔