• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

19 سالہ خاتون باکسر مقابلے میں بے ہوش، زندگی کی جنگ جاری

سان برنارڈینو، کیلی فورنیا (جنگ نیوز) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک باکسنگ مقابلے کے دوران 19 سالہ جونیئر فلائی ویٹ باکسر آئسس سیو شدید ناک آؤٹ کے بعد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دی گئیں، جہاں انہیں طبی طور پر مصنوعی کوما میں رکھا گیا ہے۔ ہفتہ کے روز ہونے والی فائٹ صرف 78 سیکنڈ میں ختم ہو گئی جب حریف باکسر جوسیلین کاماریلو نے یکے بعد دیگرے چار زوردار مکے آئسس سیو کے سر پر لگائے۔ شدید ضربوں کے باعث سیو رنگ میں گر پڑیں، جس پر ریفری نے فوری طور پر مقابلہ روک دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق گرنے کے بعد سیو کو جھٹکے لگے جس کے بعد انہیں اسٹریچر پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پروموٹرز کے مطابق وہ اس وقت لوما لنڈا یونیورسٹی میڈیکل سینٹر میں زیر علاج ہیں۔ دوسری جانب حریف باکسر کاماریلو نے بھی سوشل میڈیا پر سیو کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔باکسنگ کمیونٹی آئسس سیو کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔

اسپورٹس سے مزید