میامی (جنگ نیوز) عالمی نمبر ایک بیلاروسی ٹینس اسٹار آرینا سبالنکا نے میامی اوپن کے لاسٹ 16 مرحلے میں جگہ بنا لی ہے ۔ سبالنکا نے تیسرے راؤنڈ میں حریف کیٹی میک نیلی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔ وہ اس سے قبل انڈین ویلز کا ٹائٹل جیت چکی ہیں اور اب میامی اوپن جیت کر دونوں بڑے ٹورنامنٹس اپنے نام کرنے کے مشن پر گامزن ہیں ۔ اب ان کا مقابلہ چین کی ژینگ کنوین سے ہوگا، جنہوں نے امریکا کی میڈیسن کیز کو زیر کرکےاگلے مرحلے تک رسائی حاصل کی ہے۔