کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے بیٹنگ میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے صاحبزادہ فرحان کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ مل گیا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کی 6 اننگز میں ریکارڈ 383 رنز بنائے تھے جس میں 2 سنچریاں بھی شامل تھیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پلیئرآف دی منتھ ایوارڈ جیتنے پر صاحبزادہ فرحان کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا صاحبزادہ فرحان کا اعزاز پاکستان کرکٹ کیلئے باعث فخر ہے، یہ اعزاز ان کی محنت اور پروفیشنل اپروچ کا نتیجہ ہے ۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کے ول جیکس اور امریکا کے شیڈلے وین شیلوک بھی اس دوڑ میں شامل تھے ۔ صاحبزادہ فرحان نے ٹورنامنٹ میں دو سنچریاں اسکور کر کے ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں دو سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر کا اعزاز حاصل کیا۔