• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش بورڈ بھارت سے سیریز شیڈول کے مطابق کھیلنے کیلئے پرامید

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئر لینڈ کے خلاف سیریز ملتوی ہونے کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پر امید ہے کہ بھارت کے ساتھ ہوم سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی۔تاہم دونوں ملکوں کے کشیدہ تعلقات کی بناء پر سیریز بھارتی حکومت کی کلیئرینس سے مشروط ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ستمبر میں شیڈولڈ دورۂ آئرلینڈ ملتوی کر دیا ہے۔کرکٹ آئر لینڈ نے بی سی بی کو آگاہ کر دیا تھا کہ اس کیلنڈر کے دوران ری شیڈولنگ ممکن نہیں ہے جس کے بعد دونوں بورڈز باہمی رضامندی سے شیڈولڈ ونڈو میں سیریز سے دستبردار ہو گئے ہیں۔بنگلہ دیش بورڈ نے رواں برس کے آغاز میں بھارت کے خلاف 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا اعلان کیا تھابھارتی ٹیم نے 28 اگست کو آنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس جب بھارت کا دورہ 1 برس کے لیے ملتوی ہوا تھا تو آئرلینڈ کو بتایا تھا تاہم اب جبکہ آئرلینڈ نے سیریز ری شیڈول کرنے سے انکار کر دیا ہے تو دورہ ملتوی کردیا گیا ہے تاہم بات چیت جاری ہے ممکن ہے 2027ء میں سیریز کی ونڈو نکل آئے۔

اسپورٹس سے مزید