کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز پر مشتمل کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیاہے۔ پینل میں وسیم اکرم، رمیز راجا، مائیک ہیزمین، نک نائٹ ، جے پی ڈومینی، عروج ممتاز، بازید خان، ڈومینک کورک، مارک بوچر اور کارلوس بریتھ ویٹ شامل ہیں۔ سکندر بخت، لیزا ستھالیکر، گریگ بلیویٹ، مارٹن گپٹل عامر سہیل اور اختر علی خان بھی اس پینل میں شامل ہیں۔ اردو کمنٹری کے فرائض طارق سعید، شعیب ملک، ثنا میر، سلمان بٹ، مرینہ اقبال، شاہ فیصل اور ایاز محمد انجام دینگے ۔ پریزینٹرز میں نیرولی میڈوز، زینب عباس، جیس کرو اور سکندر بخت شامل ہیں۔