• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ڈیوک گیندوں کی قلت کا خطرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مشرق وسطی میں کشیدگی کے باعث انگلینڈ کرکٹ سیزن میں استعمال ہونے والی ڈیوک گیند وں کی قلت کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق سپلائی چین متاثر ہونے کے باعث ڈومیسٹک ٹیموں کو صرف 50 فیصد گیندیں دی جا رہی ہیں۔ ہر سیزن میں تقریباً 4 ہزار سے 5 ہزار گیندیں تیار کی جاتی ہیں، انگلینڈ میں نیا سیزن 3 اپریل سے شروع ہونا ہے۔ ،گیند کو سلائی کے لیے جنوبی ایشیا بھیجا جاتا ہے، حالیہ جنگی صورتحال کے باعث خلیج کے فضائی راستے متاثر ہیں ،پہلے 120 گیندوں کا ایک ڈبہ فی کلو پانچ ڈالرز ائیر لائنز لیتی ہیں جو پندرہ ڈالرز فی کلو ہو چکا ہے ۔
اسپورٹس سے مزید