لندن (جنگ نیوز) مانچسٹر سٹی نے کاراباؤ کپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ویمبلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں آرسنل کلب کو 2–0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ میچ کے پہلے ہاف میں کوئی گول نہیں ہوا، لیکن دوسری شروعات میں نیکو اوریلی نے 60ویں اور 64ویں منٹ میں گول کرکے سٹی کو فیصلہ کن برتری دلائی ۔ انہوں نے دونوں گول ہیڈرکے ذریعے کیے ۔ اس فتح شکست کے ساتھ آرسنل کی سیزن میں چار ٹرافیاں جیتنے کی امیدیں ختم ہو گئیں۔