• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ آباد میں فائرنگ، 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ آباد میں مبینہ طور پر گاڑی میں تیز آواز میں میوزک چلانے پر جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد تھانہ کی حدود واحد کالونی میں فائرنگ کے واقعے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے،فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا،فائرنگ کے واقعے میںزخمی ہونے والوں میں 7 سالہ راحیل ولد سانول، 14 سالہ شہادت حسین ولد غلام شبیر اور 20 سالہ احد ولد نظیر شامل ہیں۔ایس ایچ او تھانہ ناتھ ناظم آباد شاہد آدم کا کہنا ہے کہ تفتیش کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر تیز آواز میں میوزک چلانے پر ہونے والے جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ شیرو نامی شخص کی جانب سے گاڑی میں اونچی آواز میں گانے بجانے پر تنازع کھڑا ہوا، جس پر عمران نامی شخص نے منع کیا تو تلخ کلامی بڑھ گئی۔ جھگڑے نے شدت اختیار کی اور مبینہ طور پر ملزمان نے دیگر افراد کو بلا کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 بچے بھی زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث شیرو نامی شخص مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملوث ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید