• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر کھوکراپار نمبر 5 میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملیر کھوکراپار نمبر 5 میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کھوکراپار میں افشال پارک کے قریب پیش آیا جہاں آزان نامی شخص نے پارک کے اندر کسی عورت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔ بعد ازاں کی دیگر افراد کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو بعد میں شدت اختیار کرگئی ۔ اس دوران دونوں جانب سے موجود مسلح افراد نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والوں کی شناخت 35 سالہ علی ولد مصری اور 25 سال کے اذان ولد عثمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیڈ نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعہ میں ملوث افراد کی تلاش شروع کردی ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید