کراچی(اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ اتحاد ویکجہتی کی طاقت سے پاکستان بنایا اور انشائ اللہ اسی طاقت سے ملک دشمنوں کو نکیل ڈالیں گے ،یوم پاکستان ہمیں تجدید عہد وفا اور ملک کی سلامتی ،ترقی وخوشحالی کےلئے یکجا ہونے کا درس دیتا ہے ،قرار داد پاکستان نے انگریزوں اسلام دشمنوں سے نجات اور لاالہ الااللہ کی بنیاد پر پاکستان کی بنیاد رکھی ،دوقومی نظریہ پاکستان کی اساس ہے دو قومی نظریہ کے مخالفین پاکستان کی نظریاتی سرحد پر حملہ کررہے ہیں جنہیں تعلیم وشعور اور تاریخ کے حقائق سے ختم کرنا ہوگا ،پاکستان کے قیام کا مقصد ایک خطہ زمین حاصل کرکے یہاں ریاست مدینہ طرز نظام چلانا تھا ،ہماری بد قسمتی کہ78سال سے زائد گذر گئے ہم قیام پاکستان کے مقاصد حاصل نہ کرسکے ،ہم پاکستان کو ریاست مدینہ کی عملی تصویر بنانے کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ،پاکستان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور اولیائ اللہ کا فیضان ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پراکابرین پاکستان اور ملک کی سلامتی کےلئے شہیدہونیوالوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا ۔