• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ڈیفنس پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان شہری کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان علاقے میں واردات کی نیت سے گھوم رہے تھے۔تلاشی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول بمعہ چار زندہ کارتوس، ایک عدد پلاس اور ایک عدد جیب چاقو برآمد ہوا۔ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل نمبر KEZ-0416 بھی برآمد کر لی گئی جو تھانہ ٹیپو سلطان میں درج مقدمہ نمبر 134/2026 کی مسروقہ ملکیت ہے۔گرفتار ملزمان کی شناخت الزیر ولد مورس ،عاقف ولد خادم حسین اور عمران ولد عبید اللہ کے ناموں سے ہوئی ۔ملزمان کے خلاف مقدمات تھانہ ڈیفنس میں درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید