کراچی (اسٹاف رپورٹر)رفاہِ عام سوسائٹی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی فوری طور پر شناخت ممکن نہیں ہوسکی ،تفصیلات کے مطابق رفاہ عام تھانہ کی حدود ملیر رفاہ عام سوسائٹی مرکزی چوک پر ایک شخص کی لاش کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر متوفی کی میت کو اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق متوفی نشہ کا عادی معلوم ہوتا ہے اور اسکی فوری طورپر شناخت ممکن نہیںہوسکی ہے ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو سرد خانہ منتقل کردی ہے ۔