• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کی خودسوزی کی کوشش، سمندر میں نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب گیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )خاتون کی خودسوزی کی کوشش، سمندر میں نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب گیا۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے اللہ بخش گوٹھ سیکٹر 51 سی میں خاتون نے خود پر پیٹرول چھڑک کر خودسوزی کی کوشش کی جس کے نتیجے میں خاتون جھلس کر شدید زخمی ہوگئی ۔ خاتون کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا ۔پولیس نے بتایا کہ خاتون کی شناخت 26 سالہ نومی بی بی دختر جاوید مسیح کے نام سے ہوئی ۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہواہے کہ خاتون قیوم آباد کی رہائشی ہے اور اس نے شہزاد نامی ڈاکٹر کے گھر کے باہر آکر خود پر پیٹرول چھڑکا اور آگ لگا دی ۔ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا ہے کہ خاتون نے ڈاکٹر کے گھر کے باہر آکر خودسوزی کی کوشش کیوں کی ۔ واقعہ کے وقت ڈاکٹر شہزاد گھر پر موجود نہیں تھا جبکہ اس کی والدہ گھر پر تھی ۔ واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے ۔ ہاکس بے مبارک ولیج سمندرمیں نہاتےہوئے ایک شخص ڈوب گیا جسے تشویش ناک حالت میں ریسکیو کر لیا گیا۔ڈوبنے والے شخص کی شناخت نادر کے نام سے ہوئی جسے اسپتال منتقل کیا گیا ڈوبنے والا شخص نیا ناظم آباد کابرہائشی ہے اور پکنک منانےمبارک ولیج آیا تھا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید