کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء سینیٹر شیری رحمن کی صاحبزادی ماروی خورشید ملک کی نماز جنازہ پیر کو ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان کے احاطے میں ادا کرنے کے بعد انھیں ، ڈیفنس فیز 8 ہی کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔۔نماز جنازہ میں مرحومہ کے اہلخانہ ۔عزیز واقارب ۔اعلی حکومتی شخصیات ۔پیپلز پارٹی کے رہنماؤں وکارکنان۔ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ۔سندھ حکومت کے کئی صوبائی وزراء، مختلف جماعتوں کے رہنماؤں۔سماجی شخصیات، بزنس کمیونٹی، عمائدین شہر اور دیگر افراد شریک ہوئے۔نماز جنازہ میں گورنر سندھ نہال ہاشمی۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ ۔سندھ کے سینئر وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن ۔صوبائی وزیر سعید غنی ۔پیپلز پارٹی کے رہنماؤں رضا ربانی، نیئر بخاری۔ندیم افضل چن۔سینیٹر وقار مہدی ۔ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد ۔نیئر بخاری۔قادر پیٹل ۔سینئٹر ندیم بھٹو ۔سینیٹر شہادت اعوان۔ن لیگ کے رہنماء اشتیاق بیگ۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام سندھ کے سربراہ فہد شفیق۔اولمپئن اصلاح الدین صدیقی ۔سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی۔ایم کیوایم پاکستان کے فیصل سبزواری سمیت دیگر شریک ہوئے۔قبل ازیں خاتون اول آصفہ بھٹو اور ایم کیوایم کی رہنماء نسرین جلیل نے شیری رحمن سے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت کی۔شیری رحمن کی رہائش گاہ پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کاسلسلہ جاری ہے۔