کراچی (اسٹاف رپورٹر) رضویہ پولیس نے ناظم آباد اردو بازار میں کتابوں کی دکان کو آگ لگانے کا مقدمہ دکان کے مالک کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق رضویہ پولیس نے ناظم آباد اردو بازار میں کتابوں کی دکان کو آگ لگانے کا مقدمہ نمبر 91 سال 2026 بجرم درعہ436 چونتیس کے تحت دکان کے مالک حافظ منصور احمد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ، مدعی مقدمہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ 20 مارچ کی شام میں اپنی دکان عیدالفطر کی تعطیلات کی وجہ سے بند کر کے اپنے گھر گیا تھا ، 21 مارچ کی رات پونے 12 بجے میرے موبائل فون پر مارکیٹ کے ساتھی نے اطلاع دی کہ نامعلوم اشخاص نے آپ کی دکان کو آگ لگائی ہے۔