• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 5 مبارک مسجد کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔متوفی کی شناخت 16 سالہ تنویر کے نام سے کرلی گئی جبکہ زخمی شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا۔ صفورہ چورنگی کرن اسپتال کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص زخمی ہو گیا،اسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں میں دوران علاج اس نے دم توڑ دیا۔ متوفی کی شناخت 65 سالہ نسیم خان کے نام سے ہوئی۔متوفی راہگیر تھا جسے تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری ۔ لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب رکشہ اور موٹر سائیکل نالے میں جا گرے۔حادثے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی افراد کی شناخت 30 سالہ ہارون ولد دل فراز اور 28 سالہ نجیب اللہ ولد مجیب اللہ کے ناموں سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ رکشہ ڈرائیور سڑک پر تیز رفتاری اور بے ہنگم انداز سے رکشہ چلا رہا تھا جو ساتھ چلتی موٹر سائیکل سے جا ٹکرایا ۔اس دوران موٹر سائیکل سوار شخص اور رکشہ توازن برقرار نہ رکھ سکے اور نالے میں جا گرے۔ حادثے کے نتیجے میں رکشے میں پیچھے بیٹھا شخص اور موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوئے جبکہ واقعہ کے بعد رکشہ ڈرائیور فرار ہوگیا۔ کورنگی جام صادق پل کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹنے سے بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو جناح اسپتال میں 12 سالہ شہباز ولد واجد اور 17 سالہ احسن ولد حسین کے نام سے شناخت کرلیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید