• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ کالج ایجوکیشن کے سیکریٹری کے عہدے کا اضافی چارج فرخ شہزاد قریشی کے سپرد

کراچی( سید محمد عسکری) حکومتِ سندھ نے گریڈ 20 کے افسر فاروخ شہزاد قریشی کو سیکریٹری کالج ایجوکیشن کا اضافی چارج سونپ دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فرخ شہزاد قریشی، جو اس وقت اسپیشل سیکریٹری (گریڈ 20) کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، کو اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ سیکریٹری کالج ایجوکیشن (گریڈ 20) کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ تقرری ایک ماہ کے لیے عارضی طور پر کی گئی ہے، جو موجودہ سیکریٹری ندیم الرحمان میمن کی بیرون ملک رخصت کے دوران مؤثر رہے گی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید