کراچی(اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر علی لاریجانی کی شہادت نے ایرانی قوم کے جذبے اور ولولے میں مذید اضافہ کر دیا ہے عالم اسلام اب بھی بیدار نہ ہوا تو امریکہ اور اسرائیل ایک ایک کر کے سب پر تباہی مسلط کر دیں گے اس مشکل ترین وقت میں ایران کے بہادر عوام کی ثابت قدمی اور شجاعت ساری دنیا کو حیران کر رہی ہے انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب دنیا اسرائیل کے وجود سے پاک ہو جائے گی اور بیت المقدس واپس مسلمانوں کا مقدر بنے گا۔