کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے،تفصیلات کے مطابق ضلع ملیر کے تھانہ سکھن کی حدود ملیر قاسم ٹاؤن قبرستان کے قریب گھر میں تیز دھار آلہ کے وار سے صدر اور عیدن زوجہ عرفان کو قتل کردیا گیا ،واقعے کی اطلاع پر پولیس اور یسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر مقتولین کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا اور کرائم سین یونٹ کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹا کئے گئے ،ایس یاچ او تھانہ سکھن خالد میمن نے بتایا ہے کہ پولیس نے دوہرے قتل میں ملوث ملزم عرفان کو گرفتار کرلیا ہے ،ملزم نے اپنے بھائیوں کے ساتھ ملکر صدر اور عیدن کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے ،پاک کالونی تھانہ کی حدود پرانا گولیمار گولڈن پان شاپ والی گلی میں شیریں بیکری کے قریب سے نوجوان کی ہاتھ بندھی تشدد زدہ لاش ملی جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا ،لاش کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کیااور کرائم سین یونٹ کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کئے گئے ،ایس ایچ او تھانہ پاک کالونی اسد الٰہی نے بتا یا ہے کہ مقتول کی عمر 27سال کے قریب ہے اور شکل سے بلوچ معلوم ہوتا ہے،مقتول کی فوری طور پر شناخت ممکن نہیں ہوسکی ہے بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اسے کسی نامعلوم مقام پر قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو ملزمان مذکورہ مقام پر پھینک کر فرار ہوگئے ،مقتول کی شناخت کے بعد تفتیش میں قتل کی وجوہات معلوم ہوسکیں گی۔