• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کا عیدالفطر پر سپیشل آپریشن، قوانین کی خلاف ورزیوں پر 653 پوائنٹس کو ایک کروڑ 31 لاکھ جرمانہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیراعلٰی کا ملاوٹ سے پاک پنجاب مشن جاری ہے، عید الفطر پر سپیشل آپریشن میں 818 سویٹس بیکری یونٹس اور 1ہزار 478 سویٹس شاپس کی چیکنگ کی گئی جس میں 10 کو اصلاح تک بند کر دیا گیا، قوانین کی خلاف ورزیوں پر 653پوائنٹس کو 1کروڑ 31لاکھ 34ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے، تفصیلات کے مطابق 830 کلو ناقص مٹھائیاں، کیکس، 436 ٹوٹے انڈے، 120لٹر آئل، 531 کلو ایکسپائر اشیاء، 466لٹر جوسز، کولڈ ڈرنکس سمیت 80 کلو دیگر اشیاء تلف کی گئیں، معاون خصوصی وزیر اعلٰی پنجاب سلمی بٹ کے حکم پر پنجاب کی عوام تک صحت بخش غذا کی فراہمی کا عزم، چیکنگ کے دوران 1ہزار 579 یونٹس اور شاپس کو اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے،بیکری یونٹس سے ناقص ٹوٹے انڈے برآمد کرکے تلف کیے گئے،تلف کردہ ٹوٹے ناقص انڈے کیکس اور بیکری اشیاء کی تیاری میں استعمال کیے جانے تھے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا فنگس زدہ بدبودار فریزر میں اشیاء کی سٹوریج، ٹوٹے فرش پر آلودہ پانی موجود پایا گیا،ناقص انتظامات اور استعمال شدہ آئل میں اشیاء تیار کی جارہی تھی،انتہائی لازم خرید و آئل تبدیلی ریکارڈ بھی عدم موجود پایا گیا،خوراک کا کاروبار کرنے کے لیے میڈیکل سرٹیفکیٹ اور فوڈ سیفٹی ٹریننگ لازم ہے۔
لاہور سے مزید