• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذیشان رفیق کا عیدالفطر پر 4اضلاع کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا

لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے عیدالفطر کو 4 اضلاع کا دورہ کر کے صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے ضلع سیالکوٹ، شیخوپورہ، گوجرانولہ اور لاہور کا دورہ کیا۔ اپنے دورے میں انہوں نے ڈسکہ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، کامونکی، مریدکے اور شاہدرہ کا معائنہ کیا۔ ڈسکہ اور سیالکوٹ شہر کے دورے کے بعد صوبائی وزیر گوجرانولہ شہر گئے۔ کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد قاسم بھی ساتھ تھے۔ذیشان رفیق نے گوجرانوالہ شہر میں ماڈل ٹاؤن، جی ٹی روڈ، نہر اپر چناب، تحصیل صدر اور کامونکی میں عید پلان کے تحت صفائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے سُتھرا پنجاب کے ورکرز میں مٹھائی اور عیدی بھی تقسیم کی۔ صوبائی وزیر نے عملہ صفائی کی کارکردگی کو سراہا اور اُن کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے گوجرانوالہ میں عید کے موقع پر صفائی کے عمدہ انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔
لاہور سے مزید