• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم پاکستان پر پوری قوم افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، صوبائی وزراء

لاہور ( جنرل رپورٹر ،خصو صی رپورٹر) صوبائی وزراء نے یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے پیغاماٹ میں کہا ہے کہ پوری قوم افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے سیاسی و عسکری قیادت کے مدبرانہ فیصلوں سے خطے میں پاکستان کا کردار اہمیت اختیار کر چکا ہےصوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے یوم پاکستان پر پیغام میں کہاہے کہ یوم پاکستان ملکی تاریخ کا ایک سنہری دن اور یادداشت ہے-تعمیر پاکستان کے لئے آج بھی تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے-ہم قرارداد پاکستان منظور کرنے والے مسلم لیگ کے عمائدین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے یوم پاکستان پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ 23 مارچ ملکی تاریخ کا اہم دن ہے، اِسی دن قرارداد لاہور منظور ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں 23 مارچ کو مسلم لیگ کا جلسہ ایک بھرپور جدوجہد کا نکتہ آغاز تھا۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کا قیام لاکھوں افراد کی قربانی کے نتیجے میں عمل میں آیا، صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد دراصل 23 مارچ 1940 کو رکھی گئی تھی۔ بعد ازاں ناقابل تسخیر پاکستان کی بنیاد 28 مئی 1998 کو رکھی گئی۔ حالیہ تناظر میں آپریشن بنیان المرصوص پاکستان کے دفاعی مستقبل کی بہترین مثال ہے۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 23 مارچ صرف ایک تاریخ نہیں بلکہ ایک عہد ہے جو آج بھی ہم سے وفا مانگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ خواب وہی حقیقت بنتے ہیں جن کے پیچھے پوری قوم کھڑی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اصل طاقت اس کے شہریوں کی امید، ہمت اور کردار میں مضمر ہے۔ سہیل شوکت بٹ نے مزید کہا کہ ہمیں اختلافات کے بجائے اتفاق اور یکجہتی کی سیاست کو فروغ دے کر آگے بڑھنا ہوگا تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے ۔
لاہور سے مزید