لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ساندہ میں عبدالغفار سے 4لاکھ نقدی اور موبائل فون،برکی میں اسد سے 3لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون۔ٹاون شپ میں اکمل سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، سول لائنز میں سلیم سے 2 لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،کوٹ لکھپت کے علاقے میں ڈاکو زاہد سے 4 لاکھ اور موبائل فون ۔شمالی چھاونی میں افتخار سے2لاکھ روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا.ماڈل ٹاون اور قلعہ گجر سنگھ سے گاڑیاں جبکہ اچھرہ اسلام پورہ اور نواب ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔