لاہور(خصوصی رپورٹر)23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر کمشنر لاہور مریم خان نے پاکستانیوں کے نام پیغام جاری کیا۔ کمشنر لاہور نے جاری پیغام میں کہا کہ 23مارچ پاکستان کی تاریخ کا سنہرا دن، عزم عالی شان کا مینارہ ہے، 23 مارچ 1940 کو صدق دل سے ایک عزم کیا گیا اور اگلے سات سالوں میں اتحاد اور ایمان کی طاقت اور لاکھوں قربانیوں سے پاکستان حاصل ہو گیا۔کمشنر لاہور نے کہا کہ قائداعظم کی قیادت میں قرارداد لاہور پر عمل کی صورت میں ہمارا عظیم وطن معرض وجود میں آیا ،قبل ازیں عیدالفطر کو کمشنر لاہور مریم خان نے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ اولڈ ایج ہوم ٹاون شپ کا دورہ کیا۔ل کمشنر لاہور و سی سی پی او لاہور نے اولڈ ایج ہوم میں مقیم خواتین و افراد کو عید کی مبارک باد دی عید کی مٹھائی اور تحائف پیش کیے۔