• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالفطر کے 3روز شہری بھرپور طریقے سے عید مناتے رہے

لاہور(خبرنگار)عیدالفطر کے تین روز شہری بھرپور طریقے سے عید مناتے رہے کہیں سیر سپاٹے تو کہیں دعوتوں کا سلسلہ جاری رہا۔ گھروں میں لذیذ پکوان سے مہمانوں کی تواضع کا سلسلہ جاری رہا۔ عیدالفطر کے پہلے روز بھی بچوں نے خوب سیر سپاٹے کئے، پارکوں میں عوام کا شدید رش ہے جہاں بچے موج مستی میں مصروف ہیں، کوئی جھولے لے کر خوش ہوئے تو کوئی اونٹ کی سواری میں مگن رہا۔ ۔ عید کے دوسرے دن نوجوانوں نے مل جل کر فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کا رخ کیا اور گپ شپ لڑا کر من ہلکا کیا، شام کو سینما گھروں میں نئی موویز سے بھی لطف اندوز ہوئے۔خواتین بھی اپنی سہیلیوں کے ساتھ گھومنے پھرنے گئیں، بڑے بزرگ بھی اپنی منڈلیاں لگائے بیٹھے رہے۔
لاہور سے مزید